دہلی میں آج سے آڈ-ايون فارمولہ کا نفاذ، قوانین توڑنے پر لگے گا 4 ہزار کا جرمانہ

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آڈ-ايون فارمولہ کے نفاذ پر کہا کہ شمالی ہندوستان دھوئیں سے گھر گیا ہے، اس لئے اگلے 10 دنوں کے لئے اس منصوبہ پر عمل کرتے ہیں، اس سے لوگوں کو کچھ تو راحت ملے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہلی میں آلودگی کی سطح انتہائی خظرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اس دوران آج سے دہل میں آڈ-ايون فارمولہ کا اطلاق ہو گیا ہے، زہریلی ہو چکی ہوا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے اس کا نفاذ کیا گیا ہے، دہل میں آج ايون نمبر کی گاڑیاں چلیں گی۔ قوانین توڑنے والوں پر 4000 روپے کا جرمانہ لگے گا، آڈ-ايون فارمولہ 15 نومبر تک دہلی میں نافذ رہے گا۔


آپ کی اگر گاڑی کی نمبر پلیٹ کا آخری نمبر ايون ہے یعنی کہ 2،4،6،8،0 لکھا ہے تو آپ اپنی گاڑی کو 4، 6، 8، 10، 12 اور 14 تاریخ کو دہلی میں چلا سکتے ہیں اور اگر آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کا آخری نمبر آڈ یعنی کہ 1،3،5،7،9 ہے تو آپ 5، 7، 9، 11، 13 اور 15 تاریخ کو دہلی کی سڑکوں پر چلا سکتے ہیں، آج 4 نومبر ہے اور اگر آپ کے پاس موجود کار کا نمبر 2،4،6،8،0 تو آپ کی گاڑی سڑک پر چل سکتی ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آڈ-ايون فارمولہ کی نفاذ پر کہا کہ "شمالی ہند دھوئیں کی چادر سے گھر گیا ہے، ابھی ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے، لیکن اگر ہم اگلے 10 دنوں کے لئے اس منصوبہ بندی پر عمل کرتے ہیں تو اس سے کچھ راحت ملے گی اور یہ سب کے فائدہ کے لئے ہے‘‘۔


اس دوران آلودگی سے دہلی اور این سی آر علاقہ کے لوگوں کو کوئی راحت نہیں ملی ہے، دہلی- این سی آر کے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں، یہاں آلودگی خطرناک سطح کو پار کرتے ہوئے 3 گنا آگے بڑھ گی ہے، پیر کی صبح یعنی آج ایک بار پھر دہلی دھوئیں کی چادر اوڑھے ہوئے نظر آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Nov 2019, 11:31 AM