یوگی راج میں انسانیت شرم سار، کٹے پیر کا تکیہ بنا دیا گیا
اتر پردیش کے یوگی راج میں سرکاری اسپتال میں ایک شرم ناک واقعہ پیش آیا۔ سڑک حادثے میں زخمی ایک شخص کے کٹے ہوئے پیر کو اسی کے سر کا تکیا بنا کر رکھ دیا گیا۔
جھانسی: اتر پردیش کے جھانسی میں ایک سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا ایسا نمونہ سامنے آیا ہے جس کو دیکھ کر انسانیت شرم سار ہو جائے اور سن کر کلیجا منہ کو آ جائے۔ جھانسی کے میڈیکل کالج کے ایمرجنسی وارڈ میں علاج کے لئے ایک شخص کو لایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے نوجوان کے سر کے نیچے اسی کا کٹا ہوا پیر رکھ دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایک سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر سمیت چار ملازمین کو معطل کرنے کے ساتھ میڈیکل کالج کی طرف سے واقعہ کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق اترپردیش کے طبی تعلیم کے وزیر آشوتوش ٹنڈن کے حکم پر ڈاكٹرو ں اور نرسوں کی لاپرواہی کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دو ڈاکٹروں سمیت چار ملازمین کو فوری کارروائی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ پروفیسر (آرتھوپیڈكس) ڈا کٹر پروین سراؤگي کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
معلومات دیتے ہوئے ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معطل ہونے والوں میں ایک سینئر ریزیڈنٹ (آرتھوپیڈكس) ڈا کٹر آلوک اگروال،ای ایم اوڈا کٹر مہندر پال سنگھ، نرس انچارج دیپا نارنگ اور ششی شریواستو شامل ہیں۔
قابل غور ہے کہ جھانسی میں کل 10 مارچ کوایک اسکول بس کے پلٹ جانے سے چھ بچے اور بس کلینر زخمی ہو گیاتھا۔ اس حادثہ میں بس کلینر گھنشیام کاپاؤں کٹ گیا تھا اور اسٹریچر پر لاتے وقت اس کے کٹے پاؤں کو اس کے سر کے نیچے دکھ دیا گیا تھا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔