وزیر اعلیٰ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ، پولیس اہلکار معطل

معطل پولیس اہلکار نے کہا کہ اس نے وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی قابل اعتراض تبصرہ نہیں کیا۔ کچھ مسائل پر صرف اظہار خیال کیا جو سروس کے مثالی ضابطوں کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اگرتلہ: تریپورہ کے وزیراعلیٰ وپلَو کمار دیو کو مخاطب کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنا ایک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ اسے اسی بنیاد پر معطل کر دیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (مواصلات) نے پیر کے روز ضلع اونا کوٹی کے کیلا شہار کمیونکیشن اسٹیشن کے سپروائزر دیپک چکرورتی کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

اسے فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے اور اس پر محکمہ جاتی تادیبی کارروائی بھی شروع کی گئی ہے۔ حکم میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ معطل کی مدت کے دوران وہ تریپورہ پولیس کمیونکیشن ہیڈکوارٹر میں رہیں گے اور اتھرائزڈ افسر کی پہلے سے اجازت ملے بغیر اسے چھٹی پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ سوشل میڈیا میں ان کی جانب سے کیے گئے تبصرے بے حد قابل اعتراض تھے اور کسی بھی پبلک سرونٹ سے اس کی امید نہیں کی جا سکتی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم دیپک چکرورتی گزشتہ کچھ مہینوں سے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ اور پوسٹ کر رہے ہیں اور انھیں اس طرح کی سرگرمیوں سے بچنے کے لیے پہلے وارننگ دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کسی بھی پولیس اہلکار کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف کیا گیا کوئی بھی تبصرہ یا پوسٹ ڈسپلن کی خلاف ورزی مانی جاتی ہے جس کا لاء اینڈ آرڈر پر بھی براہ راست اثر پڑتا ہے۔ اس درمیان اس پولیس اہلکار نے کہا کہ اس نے وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی قابل اعتراض تبصرہ نہیں کیا۔ کچھ مسائل پر صرف اظہار خیال کیا جو سروس کے مثالی ضابطوں کی خلاف ورزی نہیں کرتے اور نہ ہی یہ ہائی کورٹ کی ہدایت ک

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔