مہاراشٹر میں نیا مسئلہ ، بقایا کووڈ الاؤنس اور پروموشن کے مطالبے کو لے کر نرسیں ہڑتال پر
نرسوں کی ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 25 جون سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر رہنے کی وارننگ بھی دی ہے۔
مہاراشٹرا کے سرکاری اسپتالوں کی نرسیں کووڈ الاؤنس، ترقی اور دیگر مطالبات کو لے کر کل ہڑتال پر رہیں۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ نرس ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق، ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں کی نرسیں اپنے متعدد زیر التواء مطالبات کو حل کرنے کے مطالبے پر کل سے ہڑتال پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لئے پہلے دو دن دو گھنٹے کام بند کردیا گیا ہے اور اگلے دو دنوں تک کام پوری طرح بند رہے گا یعنی کل سے پوری طرح کام بند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے مقابلہ میں بہت کم نرسیں ہیں، جس کی وجہ سے نرسوں پر کام کا بہت دباؤ پڑتا ہے۔
ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 25 جون سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی وارننگ بھی دی ہے۔ واضح رہے کورونا وبا کےاس دور میں نرسوں کے کردار کو سب نے بہت سراہا ہے ۔ نرسوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر مریضوں کے علاج میں مدد کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔