مہاراشٹر میں 7 مزید اومیکرون کیسز رپورٹ ہوئے، راجستھان میں 9 کا پتہ چلا
متاثر پائے جانے والوں نے یا تو 'زیادہ خطرہ' والے ممالک کا سفر کیا ہے یا وہ مریض کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔
ہندوستان میں اومیکرون کے کیسز بڑھ کر 21 ہو گئے کیونکہ راجستھان کے جے پور میں نو افراد کووِڈ 19 کے نئے قسم سے متاثر پائے گئے اور مہاراشٹر میں مزید سات کیسز کا پتہ چلاہے۔ متاثر پائے جانے والوں نے 'زیادہ خطرہ' والے ممالک کا سفر کیا ہے یا وہ مریض کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔ جینوم کی ترتیب یعنی جانچ تمام مشتبہ کیسوں کے لیے کروائی گئی تھی جب یہ مریض کورونا متاثر پائے گئے تھے ۔
مہاراشٹر میں، پمپری چنچواڑ سے 6 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ پونے میں ایک کیس درج کیا گیا۔ پمپری چنچواڑ میں چھ مسافروں میں سے تین نائجیریا سے واپس آئے تھے، جب کہ تین دیگر مسافروں کے رابطے میں آئے تھے۔
چھ افراد میں سے تین نابالغ تھے، جب کہ دیگر تینوں کو مکمل طور پر ٹیکے لگے ہوئے تھے۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ ایک 44 سالہ خاتون جو ہندوستانی شہری ہےاور نائیجیریا سے واپس آئی ہیں ان میں معمولی علامات ہیں، جبکہ دیگر میں کوئی علامات نہیں ہیں ۔
پونے میں ایک اور شخص، جو حال ہی میں فن لینڈ سے واپس آیا تھا، بھی نئے قسم سے متاثر پایا گیا۔ 29 نومبر کو ہلکے بخار کے بعد اس کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا اور وہ مثبت پایا گیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ اس نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں اور وہ بغیر کسی علامات کے مکمل طور پر مستحکم ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔