ملک میں کروڑپتی افراد کی تعداد میں زبردست اضافہ
کریڈٹ سویزنامی مالیاتی کمپنی کی اطلاع کے مطابق ملک میں گزشتہ سال تک کروڑپتی شہریوں کی تعداد 3.43 لاکھ تھی، لیکن اس سال 7 ہزار 300 کا اضافہ ہوا ہے۔
ممبئی: ملک میں غریبی کم ہونے کے دعوے ارباب اقتدار کرتے ہیں، جو کہ تحقیق کا موضوع ہے، لیکن ہندوستان میں کروڑ پتیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق 7ہزار تین سو افراد ملین کلب کے ممبر بن گئے ہیں اور ملک میں کروڑپتی افراد کی تعداد 3.43 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ان کروڑپتی افراد کے پاس چھ کھرب ڈالرس یعنی 441کروڑ روپے ہیں۔
کریڈٹ سویزنامی مالیاتی کمپنی کی اطلاع کے مطابق ملک میں گزشتہ سال تک کروڑپتی شہریوں کی تعداد 3.43 لاکھ تھی، لیکن اس سال سات ہزار 300 کا اضافہ ہوا ہے اور ان نئے کروڑپتی افراد میں سے تین ہزار چار سوافراد کے پاس پانچ پانچ کروڑڈالرس 386 کروڑ سے زیادہ کی املاک ہے اور 1500 افراد کے پاس دس کروڑ ڈالرس یعنی 736کروڑ روپے کی جائیدا دیں ہیں۔ ڈالر کے مقابلہ میں چھ ہزار ارب ڈالرس سے مساوی ہوتی ہے، ایک اندازہ کے مطابق 2023 تک امیر ی اور غریبی کے درمیان بڑی خلیج پیدا ہوجائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔