دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداددس ہزا ر سے زیادہ

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دہلی میں اس مدت میں 1984 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 6,04,454ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے معاملہ اب کم ہوتے جارہے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33مزید لوگوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کا اعدادو شمار دس ہزار سے زیادہ ہوگیا ہے۔

صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں بھی کمی درج کی گئی ہے۔ اتوار کو یہاں فعال معاملات 588مزید کم ہوکر 16,785رہ گئے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دہلی میں اس مدت میں 1984 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 6,04,454ہوگئی ہے جبکہ 2,539مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے فعال معاملات میں کمی آئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,80,655ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ریکوری شرح 95.58فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

اس دوران 33مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کا اعداد و شمار 10,014 پر پہنچ گیا ہے۔ راجدھانی میں اموات کی شرح محض 1.65فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملہ میں دہلی پورے ملک میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔


راجدھانی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 72,335نمونوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔ س کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھ کر 72.22لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ہر ایک دس لاکھ پر جانچ کا اوسط 3,80,152ہے۔

اس درمیان پابندی شدہ علاقوں کی تعداد میں اضافہ تشویش کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ اب ایسے علاقوں کی تعداد بڑھ کر ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔