بہار میں 24 مریض کورونا پازیٹو، مزید دو کو ملی چھٹی

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا کوئی مریض نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب نالندہ میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج دو مریضوں کی رپورٹ مسلسل منفی آنے کے بعد کل دیر شام چھٹی دے دی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پٹنہ: بہار میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد جہاں 24 ہے وہیں دار الحکومت پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اسپتال ( این ایم سی ایچ) میں زیرعلاج دو مریضوں کو مسلسل دوسری مرتبہ منفی رپورٹ آنے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ کوئی بھی نیا معاملہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب نالندہ میڈیکل کالج اسپتال ( این ایم سی ایچ ) میں زیر علاج دو مریضوں کی رپورٹ مسلسل منفی آنے کے بعد کل دیر شام انہیں چھٹی دے دی گئی ۔ لیکن دونوں مریض آئندہ چودہ دن تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔


ان میں ایک مریض پٹنہ سیٹی کے بٹاﺅکنواں کا اور دوسرا پھلواری شریف بون پورا کا رہنا والا ہے ۔ بٹاؤ کنواں باشندہ نوجوان گجرات سے لوٹنے اور بون پورا کا نوجوان کے اسکاٹ لینڈ سے آنے کے بعد اس وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا تھا۔

اس سے قبل پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس) میں داخل کورونا سے متاثر مریض راجدھانی پٹنہ کے دیگھا تھانہ علاقہ باشندہ خاتون مریضں کے پوری طرح صحتیاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے منگل کو چھٹی دے دی گئی تھی۔ وہ 21 مارچ کو جانچ کرانے ایمس پہنچی تھی۔


اس کے آئندہ دن آئی جانچ رپورٹ میں انہیں اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں ایمس کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس طرح بہار میں کورونا پازیٹو تین مریض صحیتاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔