ڈوسو انتخابات: این ایس یو آئی کا دو سیٹوں پر قبضہ



ڈی یوایس آئی صدر عہدے پر این ایس یوآئی کے راکی تشیر کامیاب ہوئے ہیں
ڈی یوایس آئی صدر عہدے پر این ایس یوآئی کے راکی تشیر کامیاب ہوئے ہیں
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں این ایس یو آئی نے شاندار کارکردگی درج کی ہے اور اس نے 4 میں سے 2 سیٹوں پر قبضہ کر لیاہے۔بی جے پی کی طلباء تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی ) مشکل سے دو سیٹ بچا پائی ہے۔ کانگریس کی طلباء تنظیم این ایس یو آئی نے صدراور نائب صدر کی سیٹیں اپنے نام کی ہیں۔ واضح رہے، پہلے خبر آئی تھی کہ این ایس یو آئی نے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بھی جیت حاصل کر لی ہے۔ لیکن دوباری کاؤنٹنگ کے بعد اے بی وی پی کے امیدوار کو فتحیاب قرار دے دیا گیا۔

این ایس یو آئی نے آخری بار 2012 میں چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ صدر کے لئے راکی تشیر ، نائب صدر کے لئے کنال سہراوت یادوکامیاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Sep 2017, 2:12 PM