گجرات یونیورسٹی سینیٹ انتخاب میں این ایس یو آئی 8 میں سے 6 سیٹ پر قابض

بی جے پی کی طلبا یونین اے بی وی پی نے بھی گجرات یونیورسٹی سینیٹ انتخاب میں سبھی 8 سیٹوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن 6 سیٹوں پر قبضہ کر کے این ایس یو آئی امیدواروں نے فتح کا پرچم لہرایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گجرات یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ سینیٹ اور اسٹوڈنٹس ویلفیئر بورڈ کے انتخابات 8 مارچ (اتوار) کو ہوئے تھے جس کا نتیجہ آج این ایس یو آئی کے حق میں برآمد ہوا ہے۔ چار سال کی طویل مدت کے بعد ہوئے اس انتخاب میں بی جے پی کی طلبا تنظیم اے بی وی پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی کے سامنے ان کے امیدوار بہت پیچھے نظر آئے۔ کل 8 اسٹوڈنٹ سینیٹ سیٹوں پر ہوئے انتخاب میں سے 6 سیٹوں پر این ایس یو آئی نے قبضہ جما لیا ہے۔

گجرات یونیورسٹی سینیٹ انتخاب میں این ایس یو آئی 8 میں سے 6 سیٹ پر قابض

اسٹوڈنٹ سینیٹ انتخاب میں این ایس یو آئی کی بہترین کارکردگی کے بعد این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ہولی پر مودی جی کے گھر پر چڑھا این ایس یو آئی کا رنگ۔ گجرات یونیورسٹی میں این ایس یو آئی کا پرچم 8 میں سے 6 سینیٹ رکن سیٹوں پر این ایس یو آئی کا قبضہ۔ طلبا نے بی جے پی کے نظریات کو مسترد کر دیا اور متحدہ و منظم ہندوستان والے نظریہ کا انتخاب کیا۔‘‘


گجرات یونیورسٹی میں ہوئے اس انتخاب میں اس مرتبہ مجموعی طور پر 5 طلبا تنظیموں نے حصہ لیا تھا جن میں اے بی وی پی اور این ایس یو آئی کے علاوہ این سی پی، ایس ایف آئی اور ودیارتھی سینا نے اپنے امیدواروں کو کھڑا کیا تھا۔ این ایس یو آئی اور اے بی وی پی نے سبھی 8 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے جب کہ بقیہ پارٹیوں نے کچھ چنندہ سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔