این ایس جی کمانڈو نے خود کو گولی مار، کر لی خود کشی
پولیس کے مطابق متوفی جوان کی شناخت نریندر سنگھ بھنڈاری کے طور پر ہوئی۔ 31 سالہ بھنڈاری اصل میں بھارتی فوج سے ہیں۔ اس وقت وہ ڈیپوٹیشن پر این ایس جی میں تعینات تھے۔
اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ایک کمانڈو نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ متوفی کمانڈو کی شناخت 31 سالہ نریندر کمار بھنڈاری کے طور پر ہوئی ہے۔ نیوز پورٹل ‘نیوز 18‘ پر شائع خبر کے مطابق اس حادثے کے بعد ایئر پورٹ پولیس نے متوفی کمانڈو کے نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ این ایس جی سمیت ایئر پورٹ پولیس کی ایک ٹیم اس خودکشی کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔
سینئر پولیس آفیسر کے مطابق 5 نومبر کو پی سی آر کو ایک کال موصول ہوئی تھی کہ شیو مورتی کے قریب این ایس جی ’سدرشن کیمپ‘ میں ایک جوان نے خود کشی کر لی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوع پر روانہ کر دیا گیا۔ موقع پر پہنچی پولیس ٹیم نے دیکھا کہ خون میں لت پت جوان کی لاش بیرک کے اندر پڑی تھی۔ پولیس نے جوان کے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر صفدر جنگ ہاسپٹل بھیج دیا۔
صفدر جنگ میں جانچ کے بعد جوان کو آفیشل طور پر مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی جوان کی شناخت نریندر سنگھ بھنڈاری کے طور پر ہوئی۔ 31 سالہ بھنڈاری اصل میں بھارتی فوج سے ہیں۔ اس وقت وہ ڈیپوٹیشن پر این ایس جی میں تعینات تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے نکل کر آئی ہے کہ انہوں نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔ جبکہ پولیس خود کشی کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ فارنسک اور کرائم کی ٹیموں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔