کملیش تیواری قتل: 2 ملزمین پر لگایا گیا این ایس اے
لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے ہندوتوا لیڈر کملیش تیواری قتل معاملے کے دو ملزمین یوسف خان اور سعید عاصم کے خلاف این ایس اے یعنی نیشنل سیکورٹی ایکٹ کا اطلاق کیا ہے۔
لکھنؤ: ہند توالیڈر کملیش تیواری کے قتل کے معاملے میں 13 ملزمین کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے بعد لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے دو ملزمین کے خلاف این ایس اے کا اطلاق کیا ہے۔ لکھنؤ کے ڈی ایم ابھییشیک پرکاش سنگھ نے دو ملزمین فتح پور کے یوسف خان اور ناگپور کے سعید عاصم علی کے خلاف سازش رچنے اور کملیش تیواری کے قتل کے لئے قاتلوں کو ہائر کرنے کے الزام کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کو کہا ہے۔ ہندوتوا لیڈر کملیش تیواری کا گزشتہ سال 18اکتوبر کو گلا ریت کر قتل کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل اپریل میں لکھنؤ پولیس نے 13ملزمین کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی تھی۔13ملزمین میں سے 3 ضمانت پر باہر ہیں جبکہ بقیہ ملزمین لکھنؤ جیل میں قید ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں پولیس نے 13ملزمین کے خلاف چارج شیٹ فائل کی تھی۔ جن میں سے قتل کے کلیدی ملزم اشفاق حسین ذاکر اور فرید عرف معین الدین خورشید پٹھان بھی شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Jun 2020, 5:46 PM