اب شمسی توانائی سے چلے گی ٹرین، پلانٹ کی ٹیسٹنگ کا کام شروع

مدھیہ پردیش کے بینا میں ریلوے نے اپنی خالی پڑی زمین پر 1.7 میگاواٹ کا شمسی توانائی پلانٹ لگانے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ اسے 25 کے وی کے اوور ہیڈ لائن سے جوڑ کر اس سے ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: شمسی توانائی سے کئی ریلوے اسٹیشنوں کی بجلی کی ضرورت کامیابی کے ساتھ پوری کرنے کے بعد ریلوے جلد ہی اس کا استعمال ٹرین چلانے کے لئے کرے گا۔ مدھیہ پردیش کے بینا میں ریلوے نے اپنی خالی پڑی زمین پر 1.7 میگاواٹ کی شمسی توانائی پلانٹ لگانے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ اسے 25 کے وی کے اوور ہیڈ لائن سے جوڑ کر اس سے ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ پہلی مرتبہ ملک میں شمسی توانائی کے استعمال سے ٹرین چلائی جائے گی۔

ریلوے کے افسران نے بتایا کہ ہندوستان ہیوی الیکٹریکل لمٹیڈ (بی ایچ ای ایل) اور انڈین ریلوے کے ذریعہ مشترکہ طور سے لگائے گئے اس پلانٹ کی ٹسٹنگ کا کام شروع ہوگیا ہے اور پندرہ دنوں میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ ریلوے نے سال 2030 تک کاربن نیوٹرل یونٹ لگانے کا ہدف طے کر رکھا ہے۔ اس کوشش کے تحت ایک طرف اسے کاربن کے اخراج میں کمی کرنا ہے تو دوسری طرف درخت لگا کر کاربن سنک تیار کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jul 2020, 5:35 PM