روزانہ 1 لاکھ ٹیسٹنگ کا ہدف، محکمہ ڈاک کے ذمہ کورونا ٹیسٹ کِٹ پہنچانے کا کام

انڈین ڈاک پورے ملک میں آئی سی ایم آر کی جانب سے مقررہ 200 اضافی لیب کے لیے ٹیسٹ کِٹس مہیا کرائے گا۔ ان سبھی لیب کو کووڈ-19 کی ٹیسٹنگ کے لیے اجازت دے دی گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے لگاتار بڑھتے جا رہی ہیں۔ کورونا سے جنگ جیتنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ کرنے کی بات کئی ماہرین کر چکے ہیں۔ اس کے لیے آئی سی ایم آر نے اب ہر دن ایک لاکھ ٹیسٹ کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ آئی سی ایم آر کے اس کام کو انجام دینے کے لیے انڈین ڈاک محکمہ نے محاذ سنبھال لیا ہے۔ اب انڈین ڈاک محکمہ کورونا ٹیسٹ کِٹ پہنچانے کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ ملک میں 156000 ڈاک گھروں کا وسیع نیٹورک ہے جو جلد سے جلد یہ کِٹ پہنچانے میں آئی سی ایم آر کی مدد کرے گا۔

انڈین ڈاک پورے ملک میں آئی سی ایم آر کی جانب سے مقررہ 200 اضافی لیب کے لیے ٹیسٹ کِٹس مہیا کرائے گا۔ ان سبھی لیب کو کووڈ کی پوسٹنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اب پوسٹ آفس نے آئی سی ایم آر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹنگ کِٹس کی ڈیلیوری کی خبر لیب کو روزانہ وہاٹس ایپ پر دی جائے گی۔ انڈیا پوسٹ کولکاتا، رانچی، پٹنہ، جودھپور، اجمیر، جے پور، امپھال اور آئزول سمیت دیگر کئی مقامات پر ڈیلیوری کر چکا ہے۔ ان کِٹس کو ڈرائی آئس میں پیک کر کے اس کی ڈیلیوری کی جا رہی ہے۔


غور طلب ہے کہ مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 56342 ہو گئی ہے۔ ان میں 37916 کیس سرگرم ہیں۔ 16359 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ ملک میں کورونا کی زد میں آ کر اب تک 1886 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔