او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر تمباکو کے نقصانات کے بارے میں انتباہ کے لیے نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے شروع میں اور درمیان میں کم از کم 30 سیکنڈ کی 'تمباکو نقصان دہ ہے' کی وارننگ دکھانی ہوگی۔ اس میں 20 سیکنڈ کا سین لازمی ہوگا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: صحت و خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر براڈکاسٹر اس کی تعمیل نہیں کرتے ہیں تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

بدھ کو یہاں جاری ایک نوٹیفکیشن میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے کہا کہ انسداد تمباکو انتباہات کے لیے نئے قواعد جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر تمباکو کے نقصان دہ ہونے کی وارننگ ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر براڈ کاسٹرز یا پبلشرز تمباکو کی مصنوعات سے متعلق قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور وزارت اطلاعات و نشریات ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے شروع میں اور درمیان میں کم از کم 30 سیکنڈ کی 'تمباکو نقصان دہ ہے' کی وارننگ دکھانی ہوگی۔ اس میں 20 سیکنڈ کا سین لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ’تمباکو کینسر کا سبب بنتا ہے‘ اور ’تمباکو مارتا ہے‘ کو سیاہ حروف میں لکھنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔