مدھیہ پردیش میں آٹھ پارلیمانی حلقوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری

مدھیہ پردیش میں تیسرے اور ملک بھر کے چھٹے مرحلے میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں تیسرے اور ملک بھر کے چھٹے مرحلے میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہو گئی۔

اس مرحلے میں صوبہ میں آٹھ پارلیمانی حلقوں مرینا، بھنڈ، گوالیار، گنا، ساگر ، ودیشا، بھوپال اور راجگڑھ میں پولنگ ہوگی۔ آج ان تمام حلقوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی کاغذات نامزدگی جمع ہونے لگیں گے۔ 23 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کئے جا سکیں گے۔ 24 اپریل کو کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ 26 اپریل تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔ تمام حلقوں پر 12 مئی کو پولنگ ہوگی۔

مدھیہ پردیش کی تمام 29 لوک سبھا سیٹوں پر کل چار مراحل میں انتخابات ہونے ہیں۔ پہلے اور ملک بھر کے چوتھے مرحلے میں چھ لوک سبھا حلقوں سیدھی ، شهڈول، جبل پور، بالاگھاٹ، منڈلا اور چھندواڑہ میں 29 اپریل کو پولنگ ہوگی۔ پانچویں مرحلے میں سات لوک سبھا حلقوں ٹیکم گڑھ، دموہا، ستنا، ریوا، کھجوراہو، ہوشنگ آباد اور بیتول لوک سبھا حلقوں میں چھ مئی کو پولنگ ہونی ہے۔

چھٹے مرحلے میں آٹھ پارلیمانی حلقوں مرینا، بھنڈ، گوالیار، گنا، ساگر ، ودیشا، بھوپال اور راج گڑھ میں 12 مئی کو پولنگ ہو گی ۔ ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ لوک سبھا حلقوں دیواس، اجین، اندور، دھار ، مندسور، رتلام، كھر گونا اور کھنڈوا میں 19 مئی کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔