نظام الدین مرکز معاملے کی سی بی آئی جانچ سے متعلق مرکزی حکومت کو نوٹس

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نظام الدین مرکز میں غیر ملکی نمائندوں سمیت بڑے پیمانے پر لوگوں کو اکٹھا ہونے کی اجازت کیسے دی گئی؟ جبکہ دنیا بھر میں کورونا وبا کا خطرہ پیدا ہورہا تھا۔

سپریم کورٹ 
سپریم کورٹ
user

یو این آئی

سپریم کورٹ نے نظام الدین مرکز معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرائے جانے سے متعلق درخواست پر مرکزی حکومت سے بدھ کے روز جواب طلب کیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہریشکیش رائے کی بنچ نے وکیل سپریا پنڈت کی درخواست پر مرکزی و دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

درخواست گزار نے کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگی کی حفاظت میں لاپرواہی کا رویہ اپنانے کے تعلق سے مرکزی اور دہلی حکومت پرغیر فعالیت کا الزام عائد کیا۔ بنچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا سے حکومت کا موقف جاننا چاہا، جس پر انہوں نے ایک ہفتہ کا وقت طلب کیا جسے عدالت نے منظور کرلیا۔


درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آخر کورونا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کے باوجود ملکی وغیرملکی کیوں بڑی تعداد میں مرکز میں جمع ہوئے، جبکہ پروگرام لاک ڈاؤن سے ایک ہفتہ قبل ختم ہوگیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نظام الدین مرکز میں غیر ملکی نمائندوں سمیت بڑے پیمانے پر لوگوں کو اکٹھا ہونے کی اجازت کیسے دی گئی؟ جبکہ دنیا بھر میں کورونا وبا کا خطرہ پیدا ہورہا تھا۔ درخواست گزار نے دہلی پولیس کے کردار پر بھی سوال کھڑے کئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔