ویکسین اور آکسیجن ہی نہیں وزیراعظم بھی غائب! راہل گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہائی کورٹ میں یوپی حکومت کا حلف نامہ ریاست میں کورونا سے لڑنے کی اصل کہانی بیاں کرتا ہے۔ ٹیسٹ و ایمبولینس کا انتظام صحیح نہیں، آکسیجن اور دوائی سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں شدید کورونا بحران کے درمیان آکسیجن، ویکسین اور ادویات کی کمی کے سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ اس وبا کے خلاف لڑائی غائب ہوکر نہیں بلکہ پوری تیاری کے ساتھ آکر جیتی جا سکتی ہے۔

راہل گاندھی نے کورونا ویکسین، آکسیجن اور دوائی وغیرہ کی کمی کے تعلق سے پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین، آکسیجن اور دوائیوں کے ساتھ وزیراعظم بھی غائب ہیں‘‘۔ بچے ہیں تو صرف سینٹرل وسٹا، ادویات پر جی ایس ٹی اور یہاں، وہاں وزیر اعظم کی تصاویر۔


پرینکا گاندھی نے ٹسٹ کم ہونے پر یوگی حکومت کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’ہائی کورٹ میں یوپی حکومت کا حلف نامہ ریاست میں کورونا سے لڑنے کی اصل کہانی بیاں کرتا ہے۔ ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں۔ ایمبولینس کا انتظام صحیح نہیں ہے۔ آکسیجن اور دوائی سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔ حکومت کو یہ احساس کب ہوگا کہ کورونا سے لڑائی جھوٹ سے نہیں، زیادہ ٹسٹنگ سے جیتی جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔