مہاراشٹر: بی جے پی-شیو سینا اتحاد پر خطرات کے بادل، شیو سینا 135 سیٹوں کے لیے بضد

خبریں اس طرح کی بھی آ رہی ہیں کہ بی جے پی نے ابھی اس سلسلے میں کچھ بھی فائنل نہیں کیا ہے۔ بی جے پی 50-50 فارمولہ اختیار نہیں کرنا چاہتی اور بی جے پی و شیو سینا کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے واضح طور پر کہا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد برقرار ہے اور دونوں پارٹیاں آئندہ انتخابات 135-135 نشستوں پر لڑیں گی۔ ادھو نے مختلف قیاس آرائیوں کے درمیان یہ بات کہی ہے۔ لیکن خبریں اس طرح کی بھی آ رہی ہیں کہ بی جے پی نے ابھی اس سلسلے میں کچھ بھی فائنل نہیں کیا ہے۔ بی جے پی 50-50 فارمولہ اختیار نہیں کرنا چاہتی اور بی جے پی و شیو سینا کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا۔

ویسے اُدھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ 135-135 سیٹ کے فارمولے پر بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے فیصلہ کیا ہے اور ہم اسی پر کاربند ہیں اور اس اتحاد کے بارے میں جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔ اُدھو ٹھاکرے کے مطابق دونوں پارٹیاں باقی نشستیں دیگر اتحادی جماعتوں کے لیے چھوڑ دیں گی۔ مہاراشٹرا اسمبلی میں مجموعی طور پر دو سو اٹھاسی 288 نشستیں ہیں۔


دریں اثناء معروف کسان رہنماء کشور ساہو نے کل شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی، حالانکہ چند روز قبل موٹر وہیکل ایکٹ سمیت کئی معاملات پر ان کا بی جے پی کیساتھ معاہدہ ہواتھا۔ ودربھ جن آندولن سے وابستہ کشور ساہو کو ایسے محل سے ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Sep 2019, 9:09 AM