کشمیر: بانڈی پورہ میں دو ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار، پولیس کا دعویٰ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نے بتایا کہ مکمل تحقیقات اور تکنیکی تجزیہ کے بعد ٹی آر ایف نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ دو اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے دی ریذسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ دو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ہے کہ کچھ افراد ملی ٹنٹوں کی مدد کر رہے ہیں، پر کارروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس، فوج کی 14 آر آر اور سی آر پی ایف کی 3 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے آرہ گام بانڈی پورہ میں ٹی آر ایف نامی ملی ٹنٹ تنظیم کے ایک ماڈیول کا پردہ چاک کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نے بتایا کہ مکمل تحقیقات اور تکنیکی تجزیہ کے بعد ٹی آر ایف نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ دو اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت مشتاق احمد پرے ولد بشیر احمد پرے ساکن گنڈ پورہ رام پورہ اور سجاد احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن صوفی گنڈ ترال کے بطور ہوئی ہے۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کو ملی ٹنٹوں کو پناہ اور منطقی مدد فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن آرہ گام میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔