قیصر گنج میں 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

قیصر گنج سیٹ ایک بار پھر اتر پردیش میں بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ 3 اپریل کو یہاں پر نامزدگی ختم ہو گئی تھی  اور اب کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ختم ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بی جے پی نے برج بھوشن شرن سنگھ کا ٹکٹ کاٹ  کر کے ان کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو یوپی کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں سماج وادی پارٹی نے بھگت رام مشرا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 3 اپریل کو ختم ہوئی تھی جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری تھی۔

اب کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ختم ہو گئی ہے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد اس نشست پر 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو ان ساتوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں کچھ خامیاں تھیں جس کی وجہ سے انہیں  مسترد کر دیا گیا ہے۔


قیصر گنج سیٹ سے چندر پرکاش سنگھ، نبی احمد، ونود کمار پٹیل، اشوک سنگھ، گووند، سنجیو کمار اور ونیت کمار کے کاغذات نامزدگی کچھ وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیے گئے ہیں۔ یہ سیٹ اس بار بحث کا مرکز بنی ہے کیونکہ خواتین پہلوانوں کی جانب سے مختلف الزامات کے بعد بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ  برج بھوشن شرن سنگھ کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔

تاہم اس علاقے میں برج بھوشن شرن سنگھ کا غلبہ ہے۔ وہ 1992 سے یہاں کی سیاست میں سرگرم ہیں۔ ایسے میں اس بار بی جے پی نے قیصر گنج سے امیدوار کے نام کا اعلان کافی تاخیر سے کیا ہے۔امیدوار بھی کوئی اور نہیں بلکہ خود برج بھوشن شرن سنگھ کا اپنا چھوٹا بیٹا کرن بھوشن شرن سنگھ ہے۔


بی جے پی کی جانب سے اس سیٹ پر برج بھوشن شرن سنگھ کا بیٹاچناؤ لڑ رہا ہے ۔ اس سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی نے بھی برہمن کارڈ کھیلتے ہوئے نریندر پانڈے کو ٹکٹ دیا ہے۔ ایسے میں اس بار قیصر گنج میں مقابلہ سہ رخی ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ برج بھوشن شرن سنگھ اس سیٹ سے لگاتار تین بار ایم پی رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔