عوام کی کوئی فکر نہیں، پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں لگاتار 13ویں دن اضافہ
7 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 13 دنوں میں پٹرول 7.11 روپے یعنی 9.98 فیصد اور ڈیزل 7.67 روپے یعنی 11.05 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔
نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمتیں جمعہ کو مسلسل 13 ویں روز بڑھ کر 78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 77 روپے فی لیٹر کو عبور کر گئیں۔ 7 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 13 دنوں میں پٹرول 7.11 روپے یعنی 9.98 فیصد اور ڈیزل 7.67 روپے یعنی 11.05 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت جمعہ کے روز 56 پیسے اضافے کے بعد 78.37 روپے فی لیٹر ہوگئی جو7 نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 63 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد یہ پہلی بار 77 روپے سے 77.06 روپے فی لیٹر تک فروخت ہوا۔
کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 54 پیسے اضافے سے 80.13 روپے ، ممبئی میں 55 پیسے اضافہ سے 85.21 روپے اور چنئی میں 50 پیسے اضافہ سے 81.82 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 57 پیسے اضافے سے 72.53 روپے کولکاتہ میں ، ممبئی میں 60 پیسے اضافہ سے 75.53 روپے اور چنئی میں 54 پیسے اضافے سے 74.77 روپے فی لیٹر پر آگیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔