ہریانہ میں کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کر رہا: بھوپیندر سنگھ ہڈا

لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس پارٹی ہریانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری میں لگ گئی ہے۔ ریاستی کانگریس صدر ادے بھان نے '72 پلس' کے نعرے کے ساتھ اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کرنال: لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس پارٹی ہریانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری میں لگ گئی ہے۔ ریاستی کانگریس صدر ادے بھان نے '72 پلس' کے نعرے کے ساتھ اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو کرنال میں کانگریس ورکرس کانفرنس میں سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا اور ریاستی صدر ادے بھان نے بی جے پی پر سخت نشانہ لگایا۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے لوک سبھا انتخابات میں منوہر لال کے خلاف بہت سخت جنگ لڑی۔ پہلے ہمارے پاس ایک سیٹ نہیں تھی، آج 5 سیٹیں مل گئی ہیں۔ بی جے پی کا گراف گرا ہے۔ ہم کرنال میں الیکشن ہار گئے لیکن حوصلے بلند رکھنے چاہئیں۔ ہمارا ہدف ہریانہ اسمبلی انتخابات میں '72 پلس' (72 سے زیادہ) سیٹیں جیتنا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں بی جے پی کو بے نقاب کرنا ہے۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ ہریانہ پر اتنا قرض کیسے چڑھ گیا، ہریانہ روزگار میں کیوں پیچھے ہے، نظم و نسق کی صورتحال کیوں خراب ہے؟ اس بار عوام بی جے پی کو مسترد کرنے والے ہیں جو کسانوں کی حالت زار، خواتین پہلوانوں سے ناروا سلوک، ملازمین اور اساتذہ کی ہراسانی کی ذمہ دار ہے۔

ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ پارٹی کے لیے دن رات کام کرنے والے کارکنوں کا شکریہ، یہ آغاز ہے۔ اصل معرکہ تو آگے ہے، بیٹھنا، رکنا، جھکنا نہیں ہے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اپنے مقصد کو حاصل کرنا ہے۔ پچھلے دس سالوں میں بی جے پی حکومت جھوٹے وعدے کرنے کے ساتھ بدعنوانی میں بھی ملوث رہی ہے۔


انہوں نے کہا، ’’آج ہم پورے ملک میں بے روزگاری میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ ہریانہ میں سماج کا کوئی بھی طبقہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کر رہا ہے۔ ہماری پہلوان بیٹیوں کو جنتر منتر پر گھسیٹا گیا۔ آج تک انہیں انصاف نہیں ملا، کسان کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی۔ ڈیزل، پٹرول اور سلنڈر کی قیمتوں سے ہر طبقہ پریشان ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔