جمہوری حقوق کی حفاظت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا: ممتا بنرجی
ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’میں اس وہیل چیئر پر بیٹھ کر پورے بنگال میں گھومتی رہوں گی۔ اگر میں بیڈ ریسٹ پر چلی جاتی ہوں تو بنگال کے لوگوں تک کون پہنچے گا‘‘۔
کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے اتوار کے روز کہا کہ انہیں لوگوں کے جمہوری حقوق کی حفاظت کرنے سے کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی، ممتا بنرجی نے جنوبی کولکتہ کے ہزارہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’مجھے چوٹ لگی ہے اور میں بیمار ہوں لیکن میرا مقصد باقی ہے۔ میرا جسم چوٹوں سے بھر ا ہے‘‘۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’میں اس وہیل چیئر پر بیٹھ کر پورے بنگال میں گھومتی رہوں گی۔ اگر میں بیڈ ریسٹ پر چلی جاتی ہوں تو بنگال کے لوگوں تک کون پہنچے گا‘‘۔ وزیراعلی 10 مارچ کو نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران گر گئی تھیں اور زخمی ہو گئی تھیں اور ا ن کی بائیں ٹانگ پر پلاسٹر بھی چڑھایا گیا تھا۔ انہیں اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے، لیکن پھر بھی وہیل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی مہم چلانی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں کبھی جھکوں گی نہیں، یاد رکھیں ایک زخمی شیر بہت خطرناک ہوتا ہے‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔