دہلی حکومت کا آڈ ایون فارمولہ نافذ کرنے سے انکار

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی پر لگام لگانے کے مقصد سے دہلی حکومت نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی آڈ- ایون فارمولہ نافذ کرنے کے فیصلہ کو تبدیل کر دیا ہے۔ کیجریوال حکوت نے فیصلہ کو تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں 13 نومبر کو موجوزہ آڈ-ایون فارمولہ نافذ نہیں کیا جائے گا۔

یہ معاملہ این جی ٹی میں زیر غور تھا۔ این جی ٹی نے سماعت کے دوران کیجریوال حکومت کو کڑی پھٹکار لگائی تھی۔ این جی ٹی نے حالانکہ آڈ-ایون نافذ کرنے کو منظوری دے دی ہے لیکن کچھ شرائط بھی عائد کر دی تھیں۔ شرائط عائد کرنے کے بعد کیجریوال حکومت نے اپنے فیصلے کو بدلتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ آڈ۔ ایون کو نافذ نہیں کر یں گے۔ واضح رہے کہ دہلی حکومت نے 13 نومبر سے لے کر 17 نومبر تک آڈ۔یون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

این جی ٹی نے آڈ-ایون پر سماعت کرنے کے بعد مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس بار سرکاری افسران، خواتین اوربائیکوں کو بھی اس سے چھوٹ نہ دی جائے۔ حالانکہ این جی ٹی نے ایمر جنسی گاڑیوں کو چھوٹ دینے کے لئے کہہ دیا تھا۔

این جی ٹی نے کہا ’’ ایسا نظام قائم کیا جائے کہ جیسے ہی دہلی میں پی ایم 10 کی سطح 500 اور پی ایم 2.5 کی سطح 300 کے پار ہو شہر میں خود بخود آڈ۔ایون نافذ ہو جانا چاہیے۔ این جی ٹی عدالت نے کہا کہ اگر پیشین گوئی کے مطابق 48 گھنٹوں کے اندر بارش نہیں ہوتی ہے تو چھڑکاؤ بھی کرایا جانا چاہئے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔ 

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Nov 2017, 4:01 PM