پونچھ میں ایل او سی پر پھر گولہ باری، مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی صبح قریب دس بجکر پندرہ منٹ پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔

پونچھ میں ایل او سی پر پھر گولہ باری
پونچھ میں ایل او سی پر پھر گولہ باری
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی صبح ہندوستان ور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب sy کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی صبح قریب دس بجکر پندرہ منٹ پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات ہندوستانی فوج نے اس حملے کا بھر پور اور موثر جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور سال رواں کے اوائل سے پھوٹنے والے کورونا وبا کے باوجود بھی طرفین کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر نوک جھونک کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کے باعث آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا دو بھر ہو کے رہ گیا ہے۔


سرکاری اعداد شمار کے مطابق سال رواں کے دوران اب تک سرحد پر فائرنگ یا گولہ باری کے تبادلے تقریباً پچیس سو واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ محض گزشتہ تین ہفتوں کے دوران جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے کم از کم تین درجن واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔