مدھیہ پردیش میں فلور ٹیسٹ نہیں ہوا، اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک ملتوی
مدھیہ پردیش اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہوگا یا نہیں اس پر اس وقت تصویر صاف ہو گئی جب اسپیکر نے کارروائی 26 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی
مدھیہ پردیش سے وزیر اعلی کمل ناتھ کے لئے راحت کی خبر اس وقت آئی جب اسمبلی کے اسپیکر نے اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی اور اب فلور ٹیسٹ 26 مارچ کے بعد ہی ہوگا۔ اس فلور ٹیسٹ کو لے کر مدھیہ پردیش کی سیاست میں ماحول گرم تھا اور دونوں بڑی پارٹیاں اپنی اپنی جیت کا دعوی کر رہی تھیں، لیکن آج کا فلور ٹیسٹ نہ ہونا کمل ناتھ کی پہلی جیت کے طور پر مانا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مدھیہ پردیش میں دو خط زیر بحث میں ہیں ایک خط وہ جو ریاست کے گورنر لال جی ٹنڈن نے اسپیکر کو لکھا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ اگر فلور ٹیسٹ ہو تو وہ بٹن دبا کر نہ کرایا جائے بلکہ ہاتھ اٹھا کر کروایا جائے۔ دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے گورنر سے ملاقات بھی کی ہے اور ان کو ایک خط کے ذریعہ کہا ہے کہ ریاست میں جو ماحول ہے اس میں فلور ٹیسٹ کرانا غیر جمہوری ہے۔
کمل ناتھ کے تعلق سے یہ خبر ہے کہ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’جب ارکان اسمبلی بندی بنے ہوئے ہوں ایسے میں فلور ٹیسٹ کرانے کا کوئی مطلب نہیں ہے اور اس ماحول میں فلور ٹیسٹ کرانا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔‘‘ ذرائع کے مطابق یہ خط چھ صفحات پر مشتمل ہے۔ کمل ناتھ نے الزام لگایا ہے کہ ارکان اسمبلی کو بندی بنا کر کرناٹک میں رکھا گیا ہے۔ کمل ناتھ کا یہ خط گورنر کے اس خط کے بعد میں تحریر کیا گیا ہے جو گورنر نے اسپیکر کو لکھا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔