سی یو ای ٹی کے امتحانات 15 مئی یعنی آج  دہلی میں نہیں ہوں گے

یو جی۔ سی یو ای ٹی امتحان جو کہ آج دہلی مرکز میں ہونا تھے، ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دئے گئے ہیں۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

این ٹی اے نے 15 مئی سے 29 مئی تک دہلی کے مراکز میں منعقد ہونے والےیو جی۔سی یو ای ٹی امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔ یہ التوا امتحانی مراکز کی ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ دیگر شہروں میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ نظر ثانی شدہ ایڈمٹ کارڈ متعلقہ امیدواروں کو دستیاب کرائے جائیں گے۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر دہلی بھر کے امتحانی مراکز میں 15 مئی  2024 یعنی آج ہونے والے یو جی۔سی یو ای ٹی امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔ یہ امتحان کیمسٹری، بائلوجی، انگلش اور جنرل نالج کے لیے شیڈول تھا۔ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ این ٹی اےنے یو جی۔سی یو ای ٹی کے امتحان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ امتحان 21، 22، 23، 24 اور 25 مئی کو گروگرام، غازی آباد، فرید آباد اور نوئیڈا سمیت تمام شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔ دہلی میں امتحانات معمول کے مطابق مقررہ تاریخوں پر ہوں گے۔ صرف وہی امتحان جو 15 مئی کو ہونا تھا 29 کو لیا جائے گا۔


یو جی۔ سی یو ای ٹی کے داخلہ امتحان کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ امتحان 15 سے 18 مئی تک منعقد کیا جائے گا۔ یو جی۔سی یو ای ٹی کا امتحان 380 شہروں میں منعقد کیا جائے گا، بشمول ہندوستان سے باہر کے 26 شہر۔ اس سال، کل 261 یونیورسٹیاں داخلہ کے لیے یو جی۔سی یو ای ٹی کے اسکور قبول کریں گی۔

CUET (UG) 2024 سے متعلق معلومات کے لیے، NTA سے 011 – 40759000/69227700 یا cuet-ug@nta.ac.in پر رابطہ کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔