دہلی میں کورونا سے کل ایک بھی موت نہیں ہوئی

دارالحکومت میں مرنے والوں کی تعداد 25،085 پر برقرار ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کے 67 نئے کیسز رجسٹر ہوئے جبکہ 73 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دہلی سے اچھی خبر یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یعنی بدھ کے روز کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ ضرور دیکھنے میں آ رہا ہے لیکن اضافہ کی رفتار پر زیادہ تشویش نہیں ہے کیونکہ رفتار بہت کم ہے ۔ دہلی میں سب سے کم کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد تیس تک پہنچ گئی تھی جو اب بڑھی ضرور ہے لیکن سو سے نیچے ہی رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دارالحکومت میں مرنے والوں کی تعداد 25،085 پر برقرار ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کے 67 نئے کیسز رجسٹر ہوئے جبکہ 73 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ اس کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور سے 14،36،518 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے صحتیاب لوگوں کی تعداد 14،10974 ہوگئی ہے۔

دہلی میں مثبت شرح 0.09٪ ہے۔ شرح اموات 1.74 فیصد ہے۔ اس وقت 513 ایکٹو کیسز ہیں جن کا مختلف مقامات پر علاج کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔