مہنگی ای ایم آئی سے کوئی راحت نہیں، ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی

آر بی آئی نے آخری بار فروری 2023 میں ریپو ریٹ میں اضافہ کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے ریپو ریٹ مستحکم ہے اور اس میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مہنگی ای ایم آئی سے کوئی راحت نہیں ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنی پالیسی شرح 6.50 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کے مطابق یہ اعلان کیا ہے۔

ریزرو بینک آف  اندڈیا یعنی آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 6 ممبران میں سے 5 ممبران نے ریپو ریٹ میں کمی نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ جولائی اور اگست کے مہینوں میں خوردہ افراط زر آر بی آئی کے 4 فیصد برداشت کرنے والے بینڈ سے نیچے ہونے کے باوجود، آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔


آر بی آئی کے گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی تناؤ مہنگائی کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔ دھاتوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے خوردہ افراط زر کا خطرہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی اور اگست میں بنیادی افراط زر میں اضافہ ہوا ہے اور بنیادی اثر کی وجہ سے خوردہ افراط زر کی شرح میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔

 آر بی آئی کے گورنر نے 2024-25 کے لیے خوردہ افراط زر کی شرح 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں افراط زر کی شرح 4.1 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 4.8 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 4.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔