دہلی سے دونوں آنکھوں کا آپریشن کروا کر پٹنہ لوٹے وزیر اعلیٰ نتیش کمار
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آنکھ کا آپریشن کروانے کے بعد بدھ کو دہلی سے پٹنہ پہنچ گئے۔ انھوں نے پٹنہ پہنچنے کے بعد کہا کہ دونوں آنکھوں کا آپریشن ہو گیا۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنی دونوں آنکھوں کا آپریشن کروانے کے بعد بدھ کو دہلی سے پٹنہ پہنچ گئے۔ انھوں نے پٹنہ پہنچنے کے بعد کہا کہ دونوں آنکھوں کا آپریشن ہو گیا۔ ڈاکٹروں نے ابھی باہر نکلنے سے پرہیز کرنے کی صلاح دی ہے۔ نتیش بدھ کی دوپہر دہلی سے پٹنہ پہنچے۔ پٹنہ ہوائی اڈہ سے وزیر اعلیٰ رہائش جانے کے دوران انھوں نے رپورٹرس سے زیادہ بات نہیں کی، لیکن اتنا ضرور کہا کہ دونوں آنکھوں کا آپریشن کامیاب رہا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’سب کچھ ٹھیک ہے اور ڈاکٹروں نے انھیں گھر جانے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد وہ واپس آ گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ ابھی دھوپ سے بچنا ہے، باہر نہیں نکلنا ہے۔ آئندہ تین چار دنوں تک پرہیز کرنا ہوگا۔‘‘
واضح رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل نتیش کمار دہلی گئے تھے۔ ان کے دہلی جانے کے بعد قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ مرکزی کابینہ کی توسیع کو لے کر وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے مل سکتے ہیں۔ حالانکہ جنتا دل یو لیڈر اور رکن پارلیمنٹ للن سنگھ نے وزیر اعلیٰ کے اس دورہ کو ذاتی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ علاج کے لیے دہلی جا رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔