نتیش حکومت کا شراب بندی قانون پوری طرح سے ناکام: دیپانکر
دیپانکر بھٹہ چاریہ نے کہا کہ آج گاﺅں ۔ گاﺅں میں شراب کی فروخت ہو رہی ہے۔ زہریلی شراب سے لوگوں کی مسلسل اموات ہو رہی ہیں۔
سمستی پور: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ لیلنسٹ) کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹہ چاریہ نے بہار میں شراب بندی قانون کو پوری طرح سے ناکام بتاتے ہوئے نتیش حکومت سے قانون میں تبدیلی کر کے کوئی متبادل راہ تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دلبدل نے تبدیل کی سیتا پور کی سیاسی تصویر
دیپانکر بھٹہ چاریہ نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کا شراب بندی اور سوشاسن کا دعویٰ پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج گاﺅں ۔ گاﺅں میں شراب کی فروخت ہو رہی ہے۔ زہریلی شراب سے لوگوں کی مسلسل اموات ہو رہی ہیں۔
پارٹی جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ نتیش حکومت میں شراب مافیا بڑی تیز سے پنپ رہے ہیں اور شراب بندی کی مار غریبوں پر پڑ رہی ہے۔ انہوں نے زہریلی شراب سے سمستی پور اور گوپال گنج سمیت دیگر علاقوں میں ہوئی اموات کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے متوفیوں کے اہل خانہ کو وافر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔
دیپانکر بھٹہ چاریہ نے سمستی پور ضلع کے روسڑا میں صفائی ملازم کی ہوئی موت اور نامہ نگاروں پر ہوئے جھوٹے مقدمے کے معاملے میں قصور وار پولیس اہلکاروں پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافتی پروگرام میں سی پی آئی ایم ایل کے پولٹ بیورو رکن دھریندر جھا اور ضلع سکریٹری پروفیسر امیش کمار بھی موجو د تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔