نتیش کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام ، کثیر تعداد میں لوگوں نے کی شرکت

گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے افطاری کا اہتمام نہیں کیا جا رہا تھا کل کی دعوت افطار میں ریاست کے مختلف مقامات سے بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 1 انے مارگ واقع نیک سنواد میں روزے داروں کو مقدس رمضان کے موقع پردعوت افطار میں مدعوکیا۔ اس موقع پر متن گھاٹ کے سجادہ نشین حضرت سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی نے افطار سے قبل رمضان المبارک اور روزے کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اجتماعی دعائیں کیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سمیت مدعو مہمانوں نے اجتماعی دعا میں شرکت کی اورریاست کی ترقی، خوشحالی، باہمی بھائی چارے اور محبت کی دعا کی۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے باری باری آنے والے تمام مہمانوں اور روزہ داروں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس، سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی، جے ڈی یو کے قومی صدر اور ایم پی راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی سنجے جیسوال، ایم ایل سی اور آر جے ڈی کے سابق ریاستی صدر رام چندر پوروے، جے ڈی یو کے ریاستی صدر مسٹر امیش کشواہا، ڈپٹی اسپیکر مسٹر مہیشور ہزاری، وزیر تعلیم وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، دیہی ترقیات کے وزیر مسٹر شرون کمار، صنعت کے وزیر سید شاہنواز حسین، ریونیو اور اراضی اصلاحات کے وزیر رام صورت کمار، اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان، دیہی امور کے وزیر جینت راج، ٹرانسپورٹ کی وزیر محترمہ شیلا کماری، ایس سی ایس ٹی بہبود کے وزیر سنتوش سمن ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر سمیت کمار سنگھ، شراب بندی، آبکاری اور رجسٹریشن کے وزیر سنیل کمار، سڑک تعمیر کے وزیر نتن نوین، رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو، رکن پارلیمنٹ پرنس راج، بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ، حج کمیٹی کے چیئرمین۔ محمد الیاس، دیگر ایم ایل اے، ایم ایل سی، ریاست کے سینئر انتظامی اور پولیس افسران اور بڑی تعداد میں روزدار موجود تھے۔


اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں اس موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہر سال اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے افطاری کا اہتمام نہیں کیا جا رہا تھا۔ کل کے پروگرام میں ریاست کے مختلف مقامات سے بہت سے لوگ آئے ہیں۔ اس سے مجھے خوشی ہے۔ روزے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بہت سی باتیں کہی گئی ہیں۔ خطبہ میں بہت سی باتیں بھی کہی گئی ہیں جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ تمام لوگوں کو پیار سے مل جل کر رہنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔