نتیش کمار مہا دلت کے نام پر وزیر اعلیٰ بنے اور اب انہی کے گھر جلائے جا رہے ہیں: اکھلیش پرساد سنگھ

اکھلیش پرساد سنگھ نے نتیش حکومت پر نوادہ کے واقعے کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہا دلتوں کے نام پر سیاست کرنے والے نتیش کمار کے دور میں انہی کا گھر جلایا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر اکھلیش پرساد سنگھ / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر اکھلیش پرساد سنگھ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پٹنہ: بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے نوادہ میں دلتوں کی بستی جلانے کے معاملہ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار ملا دلت کے نام پر وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور اب انہی کے گھر جلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف کھوکھلے نعرے دینے والے لوگ ہیں اور مظلوم عوام کے لیے کچھ نہیں کرتے۔

اکھلیش پرساد سنگھ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے نوادہ میں دلتوں کے گھر جلائے جانے پر ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے نواڈا کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جہاں آگ لگائی گئی، وہاں سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایس پی (سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) کی رہائش تھی، اس کے باوجود یہ واقعہ رونما ہوا۔ اکھلیش پرساد نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مہا دلتوں کے گھروں کی تعمیر جلد نہ ہوئی تو کانگریس اپنے خرچ پر ان کے گھر بنائے گی۔


انہوں نے کہا، ’’کانگریس پارٹی نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر ان کے گھر جلد از جلد تعمیر کر کے نہیں دئے جاتے تو پارٹی اپنے خرچ پر گھروں کی تعمیر کرائے گی۔ ہم نے اس آگزنی سے متاثرہ لوگوں کے کھانے اور رہنے کا انتظام کیا ہے۔‘‘ انتباہ کے انداز میں انہوں نے کہا، ’’اب حکومت جلد سے جلد ان کے گھر تعمیر کرائے، ورنہ کانگریس پانے خرچ پر گھر تعمیر کرائے گی۔‘‘

خیال رہے کہ نوادہ میں 18 ستمبر کو ضلع کے مفصل تھانہ کے دیدور کرشنا نگر میں 100 سے زیادہ گھروں کو آگ لگا دی گئی تھی، جن میں زیادہ تر مہا دلتوں کے گھر تھے۔ اچانک آگ زنی اور گولیوں کی آوازوں سے پورے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کو خوراک مہیا کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔