بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت، نتیش کمار نے معاوضے کا کیا اعلان

بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے لوگوں سے خراب موسم میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر نے اتوار  یعنی 7 جولائی کو یہ اطلاع دی۔ وزیر اعلی  دفتر سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق نالندہ ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ویشالی، بھاگلپور، سہرسہ، روہتاس، سارن، جموئی، بھوجپور اور گوپال گنج میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔  وزیر اعلی  نتیش کمار نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور لوگوں سے خراب موسم میں احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ دراصل، بہار میں گزشتہ چند ہفتوں میں بارش اور طوفانی ہوا ہے، جہاں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 40 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔


واضح رہے کہ بہار میں جولائی کے مہینے سے شروع ہونے والی مانسون کی بارش کئی لوگوں کے لیے تباہی بن گئی ہے۔ کھیتوں میں کام کرنے والے کسان اور ضروری کام کے لیے باہر جانے والے لوگ اس کی زد میں آ رہے ہیں۔ ایک ہفتے کے اندر کئی جانیں چلی گئی ہیں اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران لوگوں کو گھروں سےنہ نکلنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اپنی فصلوں اور مویشیوں کو محفوظ جگہ پر رکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔