نربھیا معاملہ: پون نے سپریم کورٹ میں دائر کی کیوریٹو پٹیشن
پون کی جانب سے وکیل اے پی سنگھ نے سپریم کورٹ میں یہ عرضی دائر کی۔ اس معاملے کے تین دیگر قصورواروں کی کیوریٹو پٹیشن اور رحم کی عرضیاں پہلے ہی خارج ہوچکی ہیں
نئی دہلی: ملک کو دہلا دینے والے نربھیا معاملے کے قصوروار پون نے موت کی سزا کے سلسلے میں جمعہ کو سپریم کورٹ میں کیوریٹو پٹیشن دائر کی۔ پون کی جانب سے وکیل اے پی سنگھ نے سپریم کورٹ میں یہ عرضی دائر کی۔ اس معاملے کے تین دیگر قصورواروں کی کیوریٹو پٹیشن اور رحم کی عرضیاں پہلے ہی خارج ہو چکی ہیں۔
دارالحکومت کے جنوبی دہلی میں نربھیا کے ساتھ 16 دسمبر 2012 کو چلتی بس میں اجتماعی آبرو ریزی کی گئی تھی اور اسے بےحد زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا گیاتھا۔ بعد میں اسے سنگاپور کے کوین ایلیزابیتھ اسپتال ایئرلفٹ کرکے لےجایاگیاتھا۔وہاں اس کی موت ہوگئی تھی۔
اس معاملے میں چھ ملزمین کو گرفتار کیاگیاتھا،جس میں ایک نابالغ تھا،جسے تین سال کےلئے اصلاحی مرکز بھیجا گیا تھا۔ ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خودکشی کر لی تھی۔ چار دیگر ملزمین -مکیش، اکشے، ونے اور پون-کو پھانسی کی سزا ملی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔