کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بدھ کی صبح وادی کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے۔

این آئی اے، تصویر آئی اے این ایس
این آئی اے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بدھ کی صبح وادی کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے کالعدم سیاسی وسماجی تنظیم جماعت اسلامی کے ارکان کی طرف سے مبینہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔ بتادیں کہ رواں برس کے ماہ اگست میں این آئی اے نے کشمیر میں جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔


وزارت امور داخلہ نے فروری 2019 میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد جماعت سے وابستہ کئی بڑے لیڈروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔