آندھرا، کرناٹک کے چیف سکریٹریز، ڈی جی پی کو انسانی حقوق کا نوٹس

اس ماہ کے شروع میں مبینہ طور پر بنگلورو کے ایک مشہور کھانے کے ریستوران کے ٹوائلٹ میں بھی ایک خفیہ کیمرہ ملا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں گرلز کالج اور کرناٹک کے بنگلورو میں کھانے کے ریستوران کے بیت الخلاء میں خفیہ کیمرے ملنے کے مبینہ واقعات پر دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں کے ااندر افسران کے مجوزہ اقدامات اور ایف آئی آر کے اسٹیٹس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ جاری کردہ ریلیز کے مطابق کمیشن نے میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے یہ نوٹس بھیجا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں انجینئرنگ کالج کے گرلز ہاسٹل کے بیت الخلا سے مبینہ طور پر خفیہ کیمرے کی مدد سے 300 سے زائد تصاویر اور ویڈیوز لی گئیں۔ اس ماہ کے شروع میں مبینہ طور پر بنگلورو کے ایک مشہور کھانے کے ریستوران کے ٹوائلٹ میں بھی ایک خفیہ کیمرہ ملا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔