پٹنہ ضلع کے شیلٹر ہوم میں موت پر بہار حکومت کو این ایچ آر سی کا نوٹس

کمیشن نے متاثرین کی صحت کی حالت اور انہیں یا ان کے اہل خانہ کو دیئے جانے والے معاوضے کے بارے میں بھی معلومات مانگی گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کو ریاست کے پٹیل نگر علاقے میں ریاستی حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے شیلٹر ہوم میں زہریلا کھانا کھانے سے وہاں رہنے والے 13 لوگوں کے بیمار ہونے اور تین کی موت کے بارے میں ایک میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لیا ہے اور ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

یہ اطلاع جمعرات کو این ایچ آر سی کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔ کمیشن نے بہار حکومت کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کی صحت کی حالت اور انہیں یا ان کے اہل خانہ کو دیئے جانے والے معاوضے کے بارے میں بھی معلومات مانگی گئی ہیں۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ این ایچ آر ایس نے یہ قدم ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لینے کے بعد اٹھایا ہے۔


واضح رہےچودہ نومبر کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شیلٹر ہوم کے معائنے کے دوران، حکام نے پایا کہ وہاں رہنے والے لوگ غیر صحت مند حالات میں رہ رہے ہیں۔ شیلٹر ہوم میں کھانا بناتے وقت بھی حفظان صحت کا مناسب خیال نہیں رکھا جا رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پٹنہ ضلع کے پٹیل نگر علاقے میں 7 سے 11 نومبر کے درمیان ذہنی طور پر بیمار اور بے سہارا خواتین کے لیے بنائے گئے شیلٹر ہوم میں 13 خواتین مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہو گئیں اور تین کی موت ہو گئی۔


رپورٹ میں کہا گیا کہ رات کا کھانا کھانے کے بعد شیلٹر ہوم  میں مقیم لوگوں نے الٹی اور اسہال کی شکایت کی۔ انہیں پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (پی ایم سی ایچ) میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس شیلٹر ہوم کو مبینہ طور پر حکومت بہار کے معذور افراد کے بااختیار بنانے کے ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر یہ رپورٹ درست ہے تو یہ متاثرین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ ہے۔ کمیشن نے بہار کے چیف سکریٹری سے اس معاملے میں رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کرنے کو کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔