’جنتا کرفیو‘ نہیں ماننے والوں پر جرمانے کی بات افواہ: پولس

دہلی پولس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے ’جنتا کرفیو‘ کے نفاذ کے لئے سختی اور جرمانے لگانے کے لئے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے اور یہ پوری طرح فرضی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی پولس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے ’جنتا کرفیو‘ کے نفاذ کے لئے سختی اور جرمانے لگانے کے لئے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے اور یہ پوری طرح فرضی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے اس طرح کی ایک اطلاع میں دہلی پولس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کو دہلی میں اگر کوئی شخص بغیر کسی بڑی وجہ کے گھومتا ہوا ملا، دکان کھولتا ہو پایا گیا تو اس پر 11 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ دہلی پولس نے اس کی تردید کرتے ہوئے وائرل پیغام کو فرضی قرار دیا ہے۔


جنوبی دہلی اور جنو ب مشرقی دہلی کے پولس کمشنروں نے سوشل میڈیا پر چلائی جارہی دہلی پولس کی لوگو کے ساتھ نوٹس کا اشتراک کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ ایڈوائزری پوری طرح فرضی ہے۔ ہم نے 22 مارچ کو جرمانہ لگانے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔ مہربانی کرکے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بتائیں کہ یہ پوری طرح غلط اور فرضی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔