ملک میں کورونا کی نئی لہر، 24 گھنٹوں کے دوران 511 جانیں ضائع، متاثرین کی تعداد 91 لاکھ سے زیادہ

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں آبادی کے لحاظ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب یہ تعداد بڑھ کر 23806 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 7559 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تصویر قومی آواز، ویپن
تصویر قومی آواز، ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور پچھلے کچھ دنوں سے روزانہ 45 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، حالانکہ اس بیماری کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں بھی اوسطاً اضافہ ہوا ہے۔ زیر علاج مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے کم ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44059 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 91.39 لاکھ ہوگئی ہے۔ 2524 فعال معاملوں میں اضافے کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 443486 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 41024 مریض ٹھیک ہوگئے، جس میں اب کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 85.62 لاکھ ہے۔ اسی عرصے میں 511 مریضوں کی مزید ہلاکت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 133738 ہوگئی ہے۔


ملک میں زیر علاج مریضوں کی شرح کم ہوکر 4.85 اور بازیابی کی شرح 93.68 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.46 ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1643 فعال معاملے ریکارڈ کیے گئے۔ جبکہ کیرالہ میں 1000 فعال معاملے کم ہوئے اور صحتمند افراد کی تعداد بھی 6227 پر سب سے زیادہ ہے، جبکہ دہلی میں سب سے زیادہ 121 اموات ہوئی ہیں۔

کووڈ- 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مہاراشٹرا میں اب فعال کیس 82521 ہیں۔ ریاست میں 50 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 46623 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 16.51 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4.94 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی تعداد گھٹ کر 65982 ہوگئی ہے جبکہ 2049 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 40212 ہوگئی ہے۔ یہاں پر 8391 متاثرہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اب تک 4.81 لاکھ سے زیادہ مریض متاثر ہوئے ہیں۔


جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 154 بڑھ کر 24887 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11654 تک جا پہنچی ہے اور اب تک قریب 8.36 لاکھ افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس عرصے کے دوران 521 زیر علاج مریضوں کی تعداد 14249 ہوگئی۔ ریاست میں ابھی تک 6938 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.41 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں آبادی کے لحاظ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب یہ تعداد بڑھ کر 23806 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 7559 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.95 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 374 کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد کم ہوکر 12542 ہوگئی ہے اور اب تک 11605 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.45 لاکھ سے زیادہ افراد صحت ہوچکے ہیں۔


اوڈیشہ میں فعال معاملوں کی تعداد 6508 پر آچکی ہے اور 1640 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا کے فعال معاملے کم ہوکر 11227 ہوچکے ہیں اور 1433 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2.51 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے صحت یاب چکے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونوں کی تعداد کم ہوکر 25207 ہوگئی ہے اور فعال معاملات میں 184 کی کمی کے بعد 8025 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.23 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 6724 فعال معاملے ہیں اور متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1.35 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4614 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


مدھیہ پردیش میں فعال معاملوں کی تعداد 573 اضافے سے 11.765 ہوگئی ہے اور اب تک 1.78 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3162 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ گجرات میں 13600 فعال معاملے ہوئے ہیں اور 3859 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 1.79 لاکھ افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 4839 سرگرم معاملے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1221 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.23 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ابھی تک کورونا کی وبا سے چھتیس گڑھ میں 2732، راجستھان میں 2163، ہریانہ میں 2188، جموں وکشمیر میں 1629، اتراکھنڈ میں 1155،آسام میں 954، جھارکھنڈ میں951، گوا میں 677، پڈوچیری میں 609، تریپورہ میں 369، ہماچل پردیش میں 537، چنڈی گڑھ میں 260، منی پور میں 236، میگھالیہ میں 110، لداخ میں 100، سکم میں 99، انڈمان اور نیکوبار جزیرے میں 61، ناگالینڈ میں 59، اروناچل پردیش میں 49 اور دادار نگر حویلی اور دمن دیو میں دو موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔