دہلی میں ’بھگوان رام‘ کو بھی نہیں بخشا، کاٹا سب سے مہنگا چالان
دہلی میں ملک کا سب سے مہنگا چالان 1.41 لاکھ روپے کا کٹا ہے اور یہ اتفاق ہے کہ جس شخص کا اوور لوڈنگ کے جرم میں یہ چالان کٹا ہے اس کا نام بھگوان رام ہے۔
جب سے نیا موٹر وہیکل ایکٹ لاگو ہوا ہے تب سے چالان کی رقم کو لے کر گرما گرم خبریں آ رہی ہیں۔ اب خبر آئی ہے کہ سب سے مہنگا چالان دہلی میں کٹا ہے اور جرمانہ کی رقم ہزار میں نہیں بلکہ لاکھ میں ہے اور یہ چالان1.41 لاکھ روپے کا ہے۔ اس چالان کے جرمانہ کی رقم تو سب سے زیادہ ہے ہی ساتھ میں جس شخص کا چالان کٹا ہے اس کا نام بھی بہت اہم ہے۔ کیونکہ اس کا نام ’بھگوان رام‘ ہے، وہ راجستھان کا رہنے والا ہے اور ایک ٹرانسپورٹر ہے۔ بھگوان رام نامی شخص کا چالان اوور لوڈنگ کے جرم میں کاٹا گیا ہے۔
بھگوان رام نامی شخص نے 1.41لاکھ روپے کا جرمانہ روہنی کورٹ میں بھر بھی دیا ہے، اس چالان کے بھرنے کے ساتھ ہی وہ ملک کے پہلے ایسے ٹرانسپورٹر ہو گئے ہیں جنہوں نے سب سے مہنگا چالان بھرا ہے۔ اس سے قبل سب سے مہنگا چالان 86 ہزار روپے کا بھرا گیا تھا اور یہ چالان دہلی کے ایک ٹرک کا اوور لوڈنگ کے جرم میں ہریانہ میں کیا گیا تھا۔
واضح رہے جیسے جیسے نئے اور بھاری جرمانہ کی چرچا عام ہوتی جا رہی ہے ویسے ویسے اچھی سڑکوں کا مطالبہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ لوگ یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ جن سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹیں ٹھیک نہیں ہیں وہاں ان کو فوراً ٹھیک کرایا جائے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر سڑکیں اچھی ہوں تو انہیں جرمانہ کی بڑھی رقم ادا کرنے میں اعتراض نہیں ہے اس لئے حکومت نے جہاں جرمانہ کی رقم بڑھائی ہے وہیں وہ اس کو بھی یقینی بنائے کہ سڑکیں بھی اچھی ہوں۔
واضح رہے نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے لاگو ہونے کے بعد جرمانہ کی رقم میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ اوور لوڈنگ میں دو ہزار جرمانہ کو بڑھاکر بیس ہزار روپے کر دیا گیا ہے اور بغیر ڈرایئونگ لائسنس کے گاڑی چلانے پر جرمانہ کی رقم پانچ ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔