نئی ایجوکیشن پالیسی سے ہندوستان تعلیم کا ’گلوبل ہب‘ بنے گا: مودی
پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ملٹی پل انٹری اور ملٹی پل ایگزٹ کی بھی بات کہی گئی ہے اور ملٹی ڈسپلنسری پڑھائی پر بھی زور دیا گیا ہے۔
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی کو لوگوں کی خواہشات کا اظہار قرار دیتے ہوئے اس سے لوگوں کی ذہنیت بدلنے اور نوجوان نسل کو خود کفیل بنانے اور ملک کو تعلیم کا ’گلوبل ہب‘ بنانے میں مدد ملے گی۔ نریندر مودی نے یہاں اسمارٹ انڈیا ہیکتھن کے گرینڈ فائنل سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ چوتھا ہیک تھن ہے جس کے فائنل میں دس ہزار سے زیادہ طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ادھو ٹھاکرے نے سشانت معاملے میں توڑی خاموشی
انہوں نے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ملک کے نوجوان نسل کو نوکری تلاش کرنے والے نوجوان بنانے کی جگہ نوکری دینے والے نوجوان بنانے پر زور دیا جائے گا اور اس سے خود کفیل ہندوستان بنانے میں مدد ملے گی۔ نوجوانوں کو اب نوکری ہی نہیں کرنی ہے بلکہ انہیں خود بھی خود کفیل بننا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی صرف دستاویز نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کی خواہشات کا اظہار ہے اور اکیسویں صدی میں لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ پہلے طلبہ اپنی پسند کا موضوع نہیں پڑھ پاتے تھے اور ان پر دوسرا موضوع پڑھنے کا دباؤ رہتا تھا لیکن اب طلبہ اپنی پسند کا موضوع پڑھیں گے اور ان میں خود اعتمادی پیدا ہوگی۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ملٹی پل انٹری اور ملٹی پل ایگزٹ کی بھی بات کہی گئی ہے اور ملٹی ڈسپلنسری پڑھائی پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے رویندر ناتھ ٹیگور اور لیونارڈو داونچی کی کثیر شعبہ جاتی صلاحیتوں کا بھی ذکر کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔