سیاسی لڑائی میں اپنی حد ود کو پار نہ کریں : کنہیا

کنہیا نے کہا کہ کیندریہ ودیالیہ کھولنے اور علاقے کے لوگوں کو جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

شمال مشرقی دہلی سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ ان پر اور ان کے حامیوں پر حملہ کرنے کے لیے غنڈے بھیجنے کا الزام لگایا اور کہا کہ سیاست کرو لیکن سیاست میں اپنی حدود کو پار نہ کرو ۔

کنہیا  کمار نے ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ بی جے پی کے لوگ غنڈے بھیج کر انہیں اور ان کے حامیوں کو ڈرانا چاہتے ہیں، لیکن وہ بی جے پی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے اس کارروائی کو غیر مہذب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں احتجاج کرو لیکن اپنی حدود کو پار نہ کرو۔


بی جے پی پر سخت لہجے میں حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری رگوں میں مجاہدآزادی کا خون بہتا ہے، اگر ہم انگریزوں سے نہیں ڈرے تو انگریزوں کی چاپلوسی کرنے والوں سے ڈرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یاد رکھیں کہ ہر مال بکاؤ نہیں ہوتا ۔"

کانگریس لیڈر نے شمال مشرقی دہلی سے بی جے پی کے ایم پی منوج تیواری پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں سے 10 سال تک ایم پی ہیں، لیکن انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ کیندریہ ودیالیہ کھولنے اور علاقے کے لوگوں کو جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ یہاں کی سڑکوں پر ٹریفک جام صبح سے شام تک کی کہانی ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔دہلی کے لوگوں نے آپ کو بھاری ووٹوں سے جتوایا اور آپ کو 10 سال کے لیے ایم پی بنایا۔ان کے اکاؤنٹس میں 15 لاکھ روپے نہیں آئے، لیکن آپ کے اکاؤنٹ میں 28 کروڑ روپے آئے۔ آپ جمہوریت کو تباہ کرنا اور تاناشاہی کرنا اور لوگوں کو ڈرانا چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔