پڑوسی ملک، دہشت گردی کے ذریعہ درپردہ جنگ کر رہا ہے: راج ناتھ سنگھ
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری سیکوریٹی فورسس، پولیس اور فوج کافی چوکسی کے ساتھ دہشت گری کا مقابلہ کر رہی ہے۔ وہ نہ صرف داخلی طور پر بلکہ سرحد پار بھی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔
حیدرآباد: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چار جنگوں میں شکست کے باوجود پڑوسی ملک ناپاک حرکتیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ دہشت گردی کے ذریعہ درپردہ جنگ کر رہا ہے۔ ایسی کوششوں کا جواب دینے والی سیکوریٹی فورسس کو وہ تہنیت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے حیدرآباد کے ڈنڈیگل میں ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔ ہندوستانی فضائیہ کی بیشتر شاخوں سے تعلق رکھنے والے فلائٹ کیڈیٹس کی پری کمیشنگ ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اٹلی میں آئندہ تعطیلات کے دوران لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ
وزیردفاع نے مہمان خصوصی کے طور پر کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس تقریب کے دوران انہوں نے گریجویشن ٹرینز کو پریزیڈنٹ کمیشن بھی پیش کیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام تربیت کی تکمیل کرنے والے اپنے فرائض سے انصاف کریں گے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کی عظیم تاریخ ہے۔ اس نے ہمیشہ بہادری کے مظاہرے کیے ہیں۔ 1971 کی لونگے والا لڑائی سے لے کر حالیہ بالاکوٹ کے فضائیہ حملوں تک یہ تمام واقعات ملک کی تاریخ میں سنہرے باب سمجھے جاتے ہیں۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری سیکوریٹی فورسس، پولیس اور فوج کافی چوکسی کے ساتھ دہشت گری کا مقابلہ کر رہی ہے۔ وہ نہ صرف داخلی طور پر بلکہ سرحد پار بھی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔ بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ نے موثرجواب دیا اور دنیا نے دہشت گردی کے خلاف ہمارے ملک کی صلاحیت کو دیکھ لیا ہے۔
وزیر دفاع نے چین کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ نیا ہندوستان ہے اور وہ سرحدوں پر کسی بھی سرکشی، جارحیت اور یکطرفہ کارروائی کا جواب دینا جانتا ہے۔ لداخ میں ہند۔چین تصادم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ”آپ کو ہند۔چین تصادم کے بارے میں باخبر رہنے کی ضرورت ہے“۔ بعد ازاں وزیر موصوف نے بالترتیب پرواز اور نیوی گیشن کی تربیت کی تکمیل کرنے والے فلائٹ کیڈیٹس کو ونگس حوالے کیے۔
راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی بحریہ، کوسٹ گارڈ اور دوست ممالک کے تربیت کی تکمیل کرنے والے عہدیداروں کو ونگس پیش کیے۔ انہوں نے پرواز اور گراونڈ ڈیوٹی میں میرٹ آنے والوں میں پریسیڈنٹ پلیک بھی دیئے۔اس موقع پر ایس یو۔30 طیارہ اور دیگر کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔