نیٹ پیپر لیک معاملہ: سی بی آئی نے پانچویں ضمنی چارج شیٹ داخل کی، اب تک 45 ملزمین کی ہوئی گرفتاری

چارج شیٹ پٹنہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں داخل کی گئی، اس میں بتایا گیا ہے کہ امت سنگھ کو پیپر لیک اور تقسیم میں سدیپ کمار و یوراج کمار (بوکارو)، ابھمنیو پٹیل (نالندہ) اور امت کمار (پٹنہ) کا ساتھ ملا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

نیٹ (قومی اہلیتی و داخلہ ٹیسٹ) کے انڈرگریجویٹ (یو جی) امتحان کا پیپر لیک ہونے سے متعلق معاملہ میں سی بی آئی نے جمعہ کے روز اپنی پانچویں ضمنی چارج شیٹ داخل کی۔ اس چارج شیٹ میں 5 ملزمین کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ چارج شیٹ میں گروہ کے کلیدی رکن امت کمار سنگھ (بوکارو) کا نام بھی شامل ہے۔ سی بی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ امت شاہ نے پیپر لیک کی پوری سازش تیار کی اور اسے انجام تک پہنچایا۔

ضمنی چارج شیٹ پٹنہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ امت سنگھ کو پیپر لیک اور تقسیم میں سدیپ کمار و یوراج کمار (بوکارو)، ابھمنیو پٹیل (نالندہ) اور امت کمار (پٹنہ) کا ساتھ ملا۔ یہ سبھی ملزمین بہار اور جھارکھنڈ میں امیدواروں تک لیک پیپر پہنچانے میں شامل تھے۔


سی بی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے میں اب تک 45 ملزمین کو چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ سبھی عدالتی حراست میں ہیں۔ چارج شیٹ تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش)، 109 (اُکسانا)، 409 (مجرمانہ دھوکہ)، 420 (دھوکہ دہی)، 380 (چوری)، 201 (ثبوت ختم کرنا)، 411 (چوری کی ملکیت رکھنا) اور انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کی دفعہ (2)13 و (A)(1)13 کے تحت داخل کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی نے اس  معاملے کی جانچ 23 جون کو شروع کی تھی جو ہنوز جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔