پرگیہ ٹھاکر کو امیدوار بنانے سے رام داس اٹھاولے ناراض

این ڈی اے کے وزیر رام داس اٹھاولے نے پرگیہ ٹھاکر کو امیدوار بنانے کے لئے بی جے پی کی تنقید کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

این ڈی اے کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں اب این ڈی اے کی ایک اتحادی پارٹی ریپبلیکن پارٹی آف انڈیا کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے مالیگاؤں دھماکوں کی ملزم پرگیہ ٹھاکر کو امیدوار بنانے کے لئے بی جے پی کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔

اٹھاولے نے کہا ہے کہ ’’پرگیہ ٹھاکر کا نام مالیگاؤں دھماکوں میں آیا ہوا ہے اور سابق اے ٹی ایس سربراہ مرحوم ہیمنت کرکے کے پاس ان کے خلاف کافی ثبوت تھے‘‘۔ انہوں نے پرگیہ ٹھاکر کے اس بیان کی بھی سخت الفاط میں مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مرحوم ہیمنت کرکرے کی موت ان کی بد دعا کی وجہ سے ہوئی تھی۔


واضح رہے بی جے پی نے پرگیہ ٹھاکر کو بھوپال کی سیٹ سے اپنا امیداور بنایا ہے اور امیدوار بننے کے بعد انہوں نے کئی متنازعہ بیانات دیئے ہیں جس میں ایک بیان شہید ہیمنت کرکرے کے خلاف ہے۔ ہیمنت کرکرے کے خلاف دیئے ان کے بیان کی سب نے مذمت کی ہے۔ چاروں طرف مذمت کے بعد پرگیہ ٹھاکر نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا مگر اس بیان کے لئے معافی نہیں مانگی تھی۔

دوسری جانب بی جے پی کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے کہا کہ پرگیہ ٹھاکر کو امیدوار بنانا کوئی غلط نہیں ہے اور نہ ہی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے پرگیہ ٹھاکر کو ایک بہت بڑا سنت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ایک مہان سنت ہیں ان سے میرا کیا موازنہ۔ میں تو ایک عام اور بے وقوف قسم کی انسان ہوں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔