کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مہم میں شامل ہوں گے این سی سی کیڈٹ

ہدایات کے مطابق عارضی روزگار کے التزام کے تحت صرف 18 سال سے زیادہ عمر کے سینئر ڈویژنل كیڈٹ ہی مقرر کیے جا سکتے ہیں۔ انہیں این سی سی افسر کی نگرانی میں چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تعینات کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کے نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیم نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹ کورونا وائرس سے پیدا حالات سے نمٹنے کے لئے چلائی جا رہی ملک گیر مہم میں شامل ہوں گے۔ این سی سی نے ’ایکسرسائز این سی سی یوگدان‘ کے تحت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے شہری انتظامیہ کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

این سی سی نے اس کے لیے سروس کے خواہشمند کیڈٹوں کے واسطے عارضی روزگار کی ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ وبا سے نمٹنے کے کاموں میں شامل مختلف ایجنسیوں کی جانب سے چلائی جا رہی امدادی کوششوں اور کام کاج کے طریقوں کو اور مضبوط بنایا جا سکے۔


ان کیڈٹوں کو کال سینٹر کے انتظام، امدادی سامان، ادویات، خوراک اور ضروری اشیاء کی تقسیم، کمیونٹی سپورٹ، ڈیٹا مینجمنٹ اور عوامی مقامات پر لوگوں کو قطار میں کھڑے کرنے جیسے انتظام اور ٹریفک مینجمنٹ کے کام میں لگایا جا سکتا ہے۔ ہدایات کے مطابق، کیڈٹوں کو نظم و نسق کی صورت حال سے نمٹنے، فعال فوجی ڈيوٹی اور کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ بن چکے مقامات پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

ہدایات کے مطابق عارضی روزگار کے التزام کے تحت صرف 18 سال سے زیادہ عمر کے سینئر ڈویژنل كیڈٹ ہی مقرر کیے جا سکتے ہیں۔ انہیں مستقل انسٹرکٹرعملے یا ایک ایسوسی ایٹ این سی سی افسر کی نگرانی میں آٹھ سے 20 کے چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تعینات کیا جائے گا۔


سروس کے خواہاں ایسے کیڈٹوں کی تقرری کے لئے، ریاستی حکومتوں اور ضلع انتظامیہ کو ریاستی این سی سی ڈائرکٹوریٹ کے ذریعے اپنی ضرورت بھیجنی ہوگی۔ کیڈٹوں کو تعینات کرنے سے پہلے، زمین حالات اور مقررہ ضروریات کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔