چھتیس گڑھ میں نکسلی حملہ: بی جے پی رکن اسمبلی اور چار سکیورٹی اہلکار ہلاک
چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں نکسلیوں کی طرف سے کئے گئے بارودی سرنگ دھماکے سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی بھیمامنڈاوی اور چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
دنتےواڑہ: چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں نکسلیوں کی طرف سے کئے گئے بارودی سرنگ دھماکے سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی بھیمامنڈاوی اور چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دنتے واڑہ کے ممبر اسمبلی بھیما مڈاوي بستر پارلیمانی سیٹ پر تشہر کے آخری دن بچیلي میں میٹنگ میں شرکت کے بعد شام تقریبا چار بجے نکلنار واپس جا رہے تھے کہ راستے میں کیو یكوڈا سے چار کلومیٹر دور نکسلیوں نے بارودی سرنگ سے دھماکہ کر کے ان کی گاڑی کو اڑا دیا۔ یہ دھماکے اتنا شدید تھا کہ ممبر اسمبلی کی گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دھماکہ میں رکن اسمبلی مانڈوی اور چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ ان کی لاشوں کے ٹکڑے دور دور تک بکھر گئے ۔نكسليو نے دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی اور اس کے بعد جنگلوں کی طرف بھاگ گےجس مقام پر دھماکہ ہوا وہاں کئی فٹ گہرا گڈھا بن گيا ۔جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران اضافی پولیس فورس کو لے کر پہنچ گئے ہے اور علاقے میں تلاشی شروع کی گئی ہے۔
یہ علاقہ بستر پارلیمانی حلقہ میں آتا ہے جہاں پر آج شام ہی ا نتخابی مہم ختم ہو ئی ہے ۔یہاں پر لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو پولنگ ہو نی ہے ۔اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے لوگوں اور انتخابی ڈيوٹي پر تعینات ملازمین میں سب سے زیادہ دہشت کا ماحول ہے۔ اس نکسل علاقے میں گزشتہ روز سے ہی پولنگ عملے سیکورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹروں سے روانہ کیا جا رہاہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔