نکسلی بھی انسان ہے، لوگ ان کے نام پر دکان چلاتے ہیں، کانگریس کی رکن راجیہ سبھا رنجیت رنجن کا بیان

چھتیس گڑھ سے کانگریس کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رنجیت رنجن نے کہا کہ نکسلی بھی انسان ہیں، لیکن کچھ لوگ ان کے نام پر اپنی دکان چلاتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جگدل پور: چھتیس گڑھ سے کانگریس کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رنجیت رنجن نے کہا کہ نکسلی بھی انسان ہیں، لیکن کچھ لوگ ان کے نام پر اپنی دکان چلاتے ہیں۔

بستر میں اپنے دو روزہ قیام پر آئی رنجیت رنجن نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بستر میں نکسل ازم کا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔ بستر کافی پرسکون ہو گیا ہے، ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہاں سیاحت کی کافی گنجائش ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں سیاحت کے لیے آرہے ہیں۔ یہ اسی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔

نکسل ازم، سیاست جیسے موضوعات پر کھل کر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہار سے ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ نکسلی کوئی الگ چیز نہیں ہیں۔ وہ بھی انسان ہیں۔ بہار میں بھی جامل اور جہان آباد نکسلیوں سے متاثر رہے ہیں۔

اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ اب بستر کافی پرسکون ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ نکسلیوں کے نام پر اپنی دکان چلاتے ہیں تو یقیناً خوف ان لوگوں کو ہوتا ہے جنہوں نے غلط کام کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔